دنیاہفتہ کی اہم خبریں

طالبان اورامریکہ کا امن معاہدہ سیاسی کھیل: الکسانڈرای یونوف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)روس کی عالمگیریت مخالف سیاسی تحریک کے سربراہ نے طالبان کے ساتھ امریکہ کے صلح معاہدے کو ایک سیاسی کھیل قرار دیا ہے۔

الکسانڈرای یونوف نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

عالمگیریت مخالف سیاسی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ شام و عراق سے حاصل ہونے والے تجربات نے یہ بخوبی ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے کئے وعدوں کے برخلاف عمل کرتا ہے اور امریکی حکام کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

الکسانڈرای یونوف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے فوجیوں کو تعینات کرنے کے لئے افغانستان کا اتفاقی طور پر انتخاب نہیں کیا ہے اور چونکہ افغانستان ایران، چین اور مرکزی ایشیا کے ممالک کا پڑوسی ملک ہے اس لئے امریکہ نے وہاں اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں نیٹو افواج نے قیام امن اور القاعدہ کو تباہ کرنے کے بہانے دوہزار ایک میں افغانستان پر چڑھائی کی مگر انیس برس گزر جانے کے بعد نہ صرف یہ کہ اس ملک میں امن و سلامتی کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی بلکہ دہشتگردی اور بدامنی کی شرح اعلیٰ ترین حد تک پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button