دنیا

طالبان کا حملہ31 سکیورٹی اہلکار اور طالبان ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبے غور کی چیک پوسٹ پر مسلح طالبان نے حملہ کیا، طالبان نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں افغان اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔ دونوں جانب سے کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران 11 اہلکار مارے گئے اور 6 شدید زخمی ہوگئے جب کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 20 طالبان ہلاک ہوگئے۔

ضلعی گورنر محمد کبیری نے میڈیا کو بتایا کہ 20 طالبان کی ہلاکت کے بعد جنگجو طالبان بھاگ گئے تاہم فرار ہوتے ہوئے 2 فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کرگئے اور ایک گاڑی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور امریکا کے درمیان افغان امن معاہدے کے باوجود تاحال امن بحال نہیں ہوسکا ہے، افغان صدر نے طالبان اسیروں کی رہائی کو معطل کردیا ہے اور طالبان کے افغان سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button