
کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں: طالبان
شیعہ نیوز: افغانستان میں طالبان نے کابل کے مغرب میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل بم دھماکوں میں امریکی ایجنٹ اور داعش دہشت گرد ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے مغرب میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں امریکی ایجنٹ اور داعش دہشت گرد ملوث ہیں۔ اس نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے۔
طالبان ترجمان نے کہا کہ مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے ولے بم دھماکوں کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں میں داعش دہشت گرد تنظیم ملوث ہےجبکہ طالبان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔