دنیا

طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا: صدر اشرف غنی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا ذمہ دار طالبان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

افغان زرائع کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا ذمہ دار طالبان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ افغانستان میں خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار طالبان ہیں۔

افغان صدر نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔

صدر اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان سے جانے کا پروگرام بنایا تو کہا پاکستان اور طالبان اپنا فیصلہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اور ان کے حامیوں پر عائد ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close