دنیا

طالبان نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کی 150 ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں ایک طرف امن کے حوالے سے مذاکرات چل رہے ہیں تو دوسری طرف ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے دوران چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 145 افراد کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کابل میں ہونے والے خود کش حملے کے دوران 14 افراد چل بسے ہیں جبکہ 145 کے قریب افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حملہ کل بدھ کی صبح کابل کے مغربی حصے میں کیا گیا۔ مغربی کابل کے مصروف علاقے میں ہوئے بم دھماکے کے بعد شہر سیاہ دھوئیں میں لپٹ گیا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب چیک پوائنٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا۔ گاڑی پولیس تھانے میں داخل نہیں ہو سکی تھی۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف سکیورٹی فورسز کا دفتر تھا اور حملے میں بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

افغانستان میں ایک طرف امن کے حوالے سے مذاکرات چل رہے ہیں تو دوسری طرف ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button