دنیا

افغانستان، قندھار میں ہندوستانی قونصل خانے میں طالبان کا قبضہ

شیعہ نیوز: افغانستان کے شہر قندھار میں قائم ہندوستانی قونصل خانے پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

طالبان کی جانب سے ہندوستانی قونصل خانے پر قبضے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب طالبان لیڈروں نے تمام سفارتی آداب اور ڈپلومیٹک امور کی پابندی کا عزم ظاہر کیا تھا۔

میڈیا کے مطابق افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم ہندوستانی قونصل خانے پر طالبان نے قبضہ کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے، ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں ہندوستانی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ قندھار میں قائم قونصل خانے کو ہندوستان نے بند کردیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

ہندوستان کی جانب سے طالبان کے اس اقدام کے سلسلے میں کوئی ردعمل سامنے نہيں آیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button