دنیا

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے

شیعہ نیوز: افغانستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے۔ قطر مذاکرات کی میزبانی کرےگا۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیا ہے کہ طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔ امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کریں گے۔ ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں افغانستان کے منجمد 10 ارب ڈالر کو آزاد کرانے کے بارے میں امریکہ سے بات چیت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button