پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر گرفتار

شیعہ نیوز:شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملک دشمن سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم کا ٹارگٹ کلر کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے گارڈن میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروای کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر گارڈن کے علاقے میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد محمد صدیق ولد ناصرالدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اکتوبر 2004ء میں اپنے ساتھیوں سمیت بوہری فرقے سے تعلق رکھنے والے اپنے سیٹھ غلام مرتضی کو تلخ کلامی بعد اغوا کرکے قتل کیا اور لاش نیو کراچی کی حدود میں پھینک دی تھی جس کا مقدمہ تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 2010ء میں اپنے ساتھیوں سمیت کتابوں کی دکان کے مالک 67 سالہ اہل تشیع ایوب نقوی کی اس وقت ٹارگٹ کلنگ کی جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ ایوب نقوی کو قتل کرنے کے بعد گھر پر متعدد چھاپے پڑے اور وہ گرفتاری کے ڈر سے حیدرآباد میں روپوش ہوگیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button