پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی پولیس کی اہم کاروائی علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سپاہ صحابہ کا دہشت گرد گرفتار

کراچی پولیس کی اہم کاروائی ، شیعہ سنی عوام ،علمائے کرام، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری، دہشتگردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملک دشمن کالعدم سعودی نواز تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا دہشت گرد مقیم عرف شاہ گرفتار، دستی بم اور پستول برآمد ۔

تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت شہریوں کے قتل، بھتہ خوری، دہشتگردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مقیم عرف شاہ کو گرفتار کرکے قبضے سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق مقیم عرف شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی سے ہے، گرفتار ملزم ہلاک دہشتگرد شیخ ممتاز عرف فرعون ولد شیخ محمد مسلم کا سگا بھائی ہے، جبکہ 21 نومبر کو گرفتار ملزم کے دو بھائیوں، شیخ محمد معین الدین اور ارباز عرف آریان کو ساتھی سمیت دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور دیگر سامان کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم مقیم ہلاک دہشتگرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور دیگر کو کراچی میں پناہ گاہیں فراہم کرتا تھا، کارندے اسلحہ اور بارودی مواد سمیت دیگر سامان بھی ملزم مقیم عرف شاہ کے پاس رکھواتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close