پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرم میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہاء ہے، شبیر حسین ساجدی

شیعہ نیوز: کرم میں صدہ بائی پاس پر لگائے گھات حملہ آوروں نے فورسز اور  نہتے مسافروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ایک مرتبہ پھر اس وحشیانہ حملے نے پوری پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک مذمتی بیان میں صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا شبیر حسین ساجدی نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کا ضلع کرم میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور تہذیبی اصولوں اور قوانین کی خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے پاراچنار کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور ریاستی ادراے سازشی عناصر کی سرکوبی میں مکمل طور پر ناکام ہیں یا ہھر دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button