مشرق وسطی

توفیق علاوی امریکی افواج کے انخلاء کو جلد عملی جامہ پہنائیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع نے عراق کے نئے وزیراعظم محمد توفیق علاوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے امریکی انخلاء کی پارلیمانی قرارداد کو جلد عملی جامہ پہنائیں۔

تفصیلات کے مطابق عراقی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے رکن بدر الزیادی نے اس مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی و دفاع کے جلسے میں وزیراعظم محمد توفیق علاوی کی موجودگی میں عراق سے امریکی افواج کے نکال باہر کئے جانے کے عمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو یقین دلوایا کہ وہ اپنی کابینہ کے تشکیل پا جانے کے فوراً بعد ہی عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلاء کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

دوسری طرف عراقی اسلامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُسے امید ہے کہ نئی عراقی حکومت میڈیا پر دیئے گئے بیانات سے بڑھ کر اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

کتائب حزب اللہ کے سکیورٹی چیف ابو علی العسکری نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اس حوالے سے عراق کے نئے وزیراعظم اور ان کی تشکیل پانے والی کابینہ کے عملی اقدامات کی نزدیک سے نگرانی کی جائے گی، جبکہ نئی عراقی حکومت کی لیاقت کا دارومدار عراقی سرزمین سے امریکی افواج کے انخلاء پر ہے۔

ابو علی العسکری کا لکھنا تھا کہ عراقی عوام کے جائز مطالبات کی تعمیل اور ملکی سرزمین سے امریکی افواج کا انخلاء نئی عراقی حکومت کی لیاقت کا ایک امتحان ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button