دنیا

تہران: شہید حسن نصر اللہ کی بیٹی کا طاغوت شکن خطاب

زینب نصر اللہ نے کہا کہ ہمارا ایمان اللہ کی رضا پر ہونا چاہیے، اور اس کے لیے ہمیں ہر قسم کی قربانی اور ایثار کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد یہ سوچا تھا کہ مقاومت ختم ہو جائے گی، لیکن حقیقت میں یہ شہادتیں مزاحمت کے راستے کو مزید مضبوط بناتی ہیں

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل نمازیوں کے اجتماع اور عالمی یوم قدس کی ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مقاومت کا محاذ اور ظالموں کے خلاف مزاحمت امام زمان علیہ السلام کے ظہور کی تیاری اور مقدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی اقدار کے دفاع میں ثابت قدم رہنا چاہیے، یہی عمل خدا کی طرف سے کامیابی اور امام زمان علیہ السلام کے ظہور کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمان نے امریکہ کو ایران کے جواب سے آگاہ کردیا، امریکی میڈیا

زینب نصر اللہ نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان اللہ کی رضا پر ہونا چاہیے، اور اس کے لیے ہمیں ہر قسم کی قربانی اور ایثار کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد یہ سوچا تھا کہ مقاومت ختم ہو جائے گی، لیکن حقیقت میں یہ شہادتیں مزاحمت کے راستے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ زینب نصر اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ لبنان کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور آج دنیا لبنان کے لوگوں کو ایک مقاومت کرنے والی قوم کے طور پر جانتی ہے۔ دشمن اور دوست دونوں کو یہ جاننا چاہیے کہ تمام مشکلات اور مصائب کے باوجود یہ راستہ رکنے والا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button