اہم پاکستانی خبریں
تحریک انصاف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی، اسد قیصر
شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے نمبر مکمل ہوئے تو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی، اور عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور خود بھاگ جائیں گے، آنیوالے پانچ چھ ماہ میں حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ ایک انٹرویو میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے معاملے پر ہم نے بہت مشاورت کی تھی، اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا، اس وقت ہمارے پاس آپشن کم تھے۔ سنی اتحاد کونسل میں شامل رہنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس جماعت میں شامل رہیں گے، مگر دونوں پارٹیوں کو ضم بھی کریں گے۔