اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی،تحریک آزادی القدس کی جانب سے آزادی بیت المقدس بائیک ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر آزادی بیت المقدس حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بائیک اور کار ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں حامیان بیت المقدس اپنی موٹر سائیکلوں اور کاروں کے ساتھ شریک ہوئے۔شرکاء ریلی نے سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئےپاکستان اور فلسطین کا پرچم ہاتھوں میں تھام رکھا تھا۔ شرکاء ریلی کی جانب سے انبیاء کی مقدس سرزمین پر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے قبضے اور ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی گئی۔

ریلی کے شرکاء سے علامہ صادق رضا تقوی نے خصوصی خطاب کیا، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ عالمی استعماری طاقتیں مقدس سرزمین پر ناجائز ریاست کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں تو دوسری جانب امت مسلمہ اور عرب حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی فلسطینیوں کیلیے زیر قاتل ثابت ہورہی ہے۔ افسوس ہے امت مسلمہ اور عرب لیگ کی خاموشی پر جو اس قدر اسرائیلی مظالم کے باوجود خواب غفلت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باوجود صہیونی دہشت گردوں نے فلسطین کے سرزمین کو مظلوموں کے خون سے رنگ رہے ہیں جبکہ او آئی سی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب رہبر معظم کی صیہونیت کا خاتمے فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس میں نماز ادا کرنے کی سنائی گئی نوید پوری ہوگی۔

علامہ صادق تقوی نے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز میں سازش کے تحت فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے منصوبے سے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو اتحاد و وحدت قائم کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف وحدت میں ہے اتحاد ہوگا تو کشمیر تا فلسطین تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرئیل کو کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ناجائز ریاست قرار دیا تھا اسی لیے پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ممنوع ہے لہذا حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعۃ الوداع یوم القدس کا سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔

انہوں نے مائیک پومپیو کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے فلسطین کے حق میں دیے گئے بیان کو یہود مخالف بیان قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا سب سے بڑا دشمن خود امریکا ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کا الزام حق پرستوں پر لگانا کسی مذاق سے کم نہیں۔انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سرزمین نہر سے بہر تک فلسطین کی ہے، مسئلہ فلسطین کا حل عوامی ریفرنڈم ہے لیکن عالمی طاقتوں کی جانب سے فسلطین کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی اور یہودی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ممالک کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ صدی کی ڈیل کے نام پر اسرائیل کو تسلیم کروانے کا منصوبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور نہ ہی اس معاملے میں نام نہاد مسلم ممالک کا اسرائیل کی طرف جھکائو مظلوم فلسطینیوں کی آزادی میں رکاوٹ ہے۔

ریلی کے اختتام پر ملیر ماڈل کالونی میں گرنے والے پی آئی اے کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔ لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں جبکہ عوام سے عید سادگی سے منانے کی بھی اپیل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button