مشرق وسطی

تل ابیب میں اماراتی وفد موجود جبکہ غزہ و شام پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، حماس

شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک انٹرویو میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستیاں بڑھانے کے سلسلے میں تل ابیب کے اندر موجود ابوظہبی کے خصوصی وفد اور دوسری طرف غزہ و شام ہر ہونے والی صیہونی ہوائی بمباری کی جانب اشارہ کیا ہے۔

عرب ای مجلے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ استوار کئے جانے والے دوستانہ تعلقات اس غیرقانونی حکومت کو فلسطین کے خلاف جارحانہ اقدامات میں اضافے اور غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں توسیع پر ترغیب کا باعث بنے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی وفد تل ابیب کے اندر موجود ہے جبکہ غزہ اور شام کو صیہونی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امارات کا ایک خصوصی سرکاری وفد جس میں اس ملک کے 2 وزیر بھی شامل ہیں، منگل کے روز سے دوطرفہ سفارتی تعلقات کے سلسلے میں غیرقانونی اسرائیلی دارالحکومت کے اندر موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button