مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا باقاعدہ افتتاح

شیعہ نیوز: دبئی میں ہولو کاسٹ کی نمائش اور تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پرچم کے ساتھ خود ساختہ صیہونی ریاست کا پرچم لہرائے جانے کے ساتھ ہی ابوظہبی نے اپنے سفارتخانے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ تل ابیب کی حصص بازار کی عمارت میں واقع ہے کہ جہاں پر متعدد ہائی ٹیک صہیونی کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخوجہ نے رواں سال کے مارچ سے تل ابیب میں قیام پذیر ہیں اور ان کے اہل خانہ جلد ہی مقبوضہ فلسطین پہنچ جائيں گے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ کو لہولہان کئے جانے کے فورا بعد متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کو قدس شریف اور مسلم امہ کی رائے عامہ کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور اس کی واضح مثال دبی میں ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے سے متعلق نمائش کا افتتاح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button