دنیا

"خطرناک ممالک” کے سفر سے متعلق تل ابیب کا غاصب صہیونیوں کو سخت انتباہ

شیعہ نیوز: غیرقانونی و سفاک اسرائیلی رژیم کی سلامتی کونسل نے غاصب صیہونیوں کو 40 ممالک کا سفر کرنے سے سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ صیہونی سلامتی کونسل نے مذکورہ 40 ممالک کو "خطرناک ممالک” قرار دیتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو دوسرے ممالک میں بھی اپنی شناخت ظاہر کرنے پر سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے غاصب صیہونی پوری دنیا کے ممالک میں کسی بھی جگہ اپنی "اسرائیلی یا یہودی شناخت” ظاہر کرنے سے سختی کے ساتھ گریز کرتے ہوئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے ان ممالک میں خطرے کی سطح کو درمیانے سے زیادہ درجے کا قرار دیا اور تاکید کی ہے کہ ایران، حزب اللہ و حماس نے تہران میں حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ھنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر فواد شکر کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ لینے کی دھمکی دے رکھی ہے لہذا تمام صیہونی حتی الامکان احتیاط سے کام لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button