دنیا

امریکہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، شام اور لبنان کے بارے میں بات چیت

شیعہ نیوز: امریکہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران شام اور لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ملک کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی ان کے فرانسیسی ہم منصب جین نول بیرو سے ٹیلی فونک بات چیت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس: نئے سال کی تقریبات کے دوران 1000 گاڑیاں نذر آتش

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شام اور لبنان کی صورت حال کے بارے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔

بلنکن نے اس گفتگو میں شام کے تمام گروہوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقلیتوں سمیت شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔!

فریقین نے شام میں ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔!

واضح رہے کہ دمشق پر جولانی عناصر کے قبضے کے بعد امریکہ اپنے یورپی اتحادیوں اور جولانی رجیم کے ساتھ مل کر شام کے وسائل کی بندربانٹ اور خطے پر تسلط بڑھانے کے لئے پر تول رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button