دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکا نے طالبان پر ہوائی حملے کی دھمکی دے دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی فوج کے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ اگر طالبان نے افغانستان میں اپنے حملے جاری رکھے تو امریکا اس گروہ کے خلاف اپنے ہوائی حملوں کو تیز کر دے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں دہشت گرد امریکی فورس کے کمانڈر کینٹ میک کینزی نے دھمکی دی کہ امریکا افغانستان میں اپنے حملوں کو شدید کر دے گا اور اگر طالبان نے اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو فضائی حملوں میں شدت آ جائے گی۔

اس امریکی کمانڈر نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ کیا امریکی فوج کے حملے 31 اگست کے بعد جب افغانستان سے امریکی اور نیٹو کے فوجی نکل جائیں گے، بھی جاری رہیں گے یا نہیں؟

امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی داخلی جنگ میں طالبان کی فتح غیر ممکن نہیں ہے اور کابل حکومت، اس گروہ کے خلاف جنگ میں سخت دنوں کا سامنا کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button