
مشرق وسطی
صیہونی حکومت کی رکاٹوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پر حاضری
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کی رکاٹوں اور دھمکیوں کے باوجود رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو دسیوں ہزار فلسطینی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ میں دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں : جہاد اسلامی کی اسرائیلی حملے میں کمانڈر کی شہادت کی تردید
صیہونی حکومت کی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود مسجد الاقصی میں موجود نمازیوں کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ تھی۔
صیہونی حکومت ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی موجودگی پر عائد پابندیوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔ تاہم رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی اس اجتماع میں شریک ہوتے ہیں۔