مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فتح کے دن مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کے دوران دسیوں ہزار فلسطینیوں کا اجتماع

شیعہ نیوز:غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پورے فلسطین میں جشن منایا جارہا ہے جبکہ اس تاریخی کامیابی کے دن دسیوں ہزار فلسطینیوں نےمسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی –

قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد دسیوں ہزار فلسطینیوں نے بیت المقدس میں ایک بڑی ریلی نکالی اور سیف القدس جنگی کارروائی میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فتح و کامیابی کا جشن منایا اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد الاقصی میں نمازادا کرنے والے فلسطینیوں پرحملہ کردیا جس کےنتیجے میں متعدد فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے –

صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی میں نماز جمعہ اور جشن فتح میں شریک فلسطینیوں پر آنسوگیس کے گولے داغےاور ربرکی گولیاں فائرنگ کی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button