پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تیری رہبری کا سوال ہے

علامہ سید جواد نقوی گزشتہ دنوں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے علاقائی رہنما کے ساتھ خوشگوار ماحول میں نظر آئے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) علامہ سید جواد نقوی گزشتہ دنوں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے علاقائی رہنما کے ساتھ خوشگوار ماحول میں نظر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم تحریک بیداری کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی گزشتہ دنوں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے علاقائی رہنما کے ساتھ خوشگوار ماحول میں نظر آئے ہیں۔

شیعوں کو کافر قرار دینے والے مولانا زاہد الراشدی کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی کی شرکت نےملت جعفریہ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بین المسالک ہم آہنگی، شیعہ تکفیر اور مولانا زاہد الراشدی

ملت تشیع میں موجود تمام اداروں، تنظیموں اور جماعتوں پر مسلسل اور بے جا تنقید کرنے اور انہیں شیعت سے خارج قرار دینےمیں شہرت رکھنے والے علامہ سید جواد نقوی کی جانب سے ایسی کانفرنس میں شرکت نے ملت جعفریہ میں ان سے متعلق مزید سوالات پیدا کردیے ہیں۔

(خود ساختہ رہبر معظم پاکستان) علامہ جواد نقوی نہ صرف اس کانفرنس میں شریک ہوئے بلکہ وہ ملت جعفریہ کے افراد کی قاتل کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ گوجرانوالہ کے رہنما امجد معاویہ کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں نظر آئے ہیں۔

تو ادھر اُدھر کی نہ بات کر      یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں       تیری رہبری کا سوال ہے

اس سے قبل علامہ جواد نقوی کے پیروکاروں کی جانب سے انہیں رہبر معظم پاکستان کے القابات کے ساتھ دعوت خطاب دی جاتی رہی اور انہیں رسول پاکستان بھی کہا گیاجس پر آج تک ان کی جانب سے کوئی تردیدی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں وہی ہوا جس کا ڈر تھا، علامہ جواد نقوی رہبر معظم پاکستان بن گئے

لاہور میں منعقدہ کانفرنس میں انہیں سیدہ زہرا ؑ کی طرح مدافع ولایت کہا گیا (نعوذ باللہ) جس کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے تمام علماء کرام کے خلاف بھرپور تقریر کی اور خود کو ولایت کا دفاع کرنے والا ثابت کیا۔

یہ بھی پڑھیں علامہ جواد نقوی شیعہ علماء اور عمائدین کے خلاف پھٹ پڑے

ملت جعفریہ علامہ سید جواد نقوی سے متعلق پائی جانے والی تشویش پر چند سوالوںکے جواب چاہتی ہے
کہ وہ آخر کس مجبوری یا ضرورت کی وجہ سے اس کانفرنس میں شریک ہوئے؟
اور آخر کیوں ملت جعفریہ کی اعلانیہ قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما امجد معاویہ سے اتنے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی؟
کیا آپ ان دہشتگردوں سے متعلق اپنے بیانیے سے منحرف ہوگئے ہیں؟
کیا ملت جعفریہ میں موجود تنظیمیں اور ادارے ان دہشتگردوں سے زیادہ برے اور خطرناک ہیں ؟
اور نہیں تو آخر کیوں آپ ان کے پاس جانے میں اب تک پیچھے ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button