اہم پاکستانی خبریں

سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کر سکتے، شہباز شریف

شیعہ نیوز: وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی اب برداشت نہیں کر سکتے، پاک فوج کے جوانوں کی وطن کے ساتھ والہانہ محبت انمول ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں کابینہ 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کر رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کابینہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمسائیہ ملک کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو گی تو یہ قابلِ قبول نہیں ہو گا، ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمسائیہ برادر ملک کے ساتھ امن کے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں، برادر ہمسائیہ ملک کے ساتھ برادرانہ تعلق اور تجارت چاہتے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہداء کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف سے ہوئے مذاکرات پر آج وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سکیورٹی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا، خطے کی صورتِ حال پر بھی اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، وفاقی کابینہ پی آئی اے کی نج کاری کا معاملہ بھی دیکھے گی۔ وفاقی کابینہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی، حیدرآباد کی بینکنگ کورٹ کی بحالی کا بھی جائز لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button