پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اورنگی ٹاؤن امام بارگاہ سےدہشتگرد گرفتار، ویڈیو میں خطرناک انکشافات

ویڈیو میں اس دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نسل یزید آج بھی حسینیوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر واقع مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرارسے ایک دہشت گرد کو ریکی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 6محرم الحرام کو اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر واقع مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرارسے ایک بنگالی دہشت گرد کو ریکی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ وہ مغرب سے پہلے ریکی کرنے آیا تھا اور رات کو مجلس میں بم نصب کرنا تھا۔ مگر مسجد و امام بارگاہ کی انتظامیہ اور پولیس کے جوانوں نے اسے مشکوک حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام حسینؑ نے اپنا سب کچھ لٹاکر دین محمدی کو بچا لیا، علامہ حسن ظفر نقوی

مسجد و امام بارگاہ کی انتظامیہ نے اس دہشت گرد کا وڈیو بیان بھی ریکارڈ کر لیا جس کے بعد اسے رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔ ویڈیو میں اس دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے ہیں ۔

یاد رہے کہ مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار میں علامہ سید حسن ظفر نقوی عشرہ مجالس سے خطاب کر رہے ہیں۔

تمام بانیان مجالس اور بانیان جلوس سے گزارش ہے کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کریں اور چوکنا رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button