مشرق وسطی

بغداد میں دہشت گرد امریکی فوجی قافلے پر حملہ

شیعہ نیوز:المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بغداد کے علاقے الیوسفیہ میں امریکی اتحادی افواج کے لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں امریکی فوج کے اس امدادی قافلے کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کو بھی الیوسفیہ کے علاقے میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراقی عوام کی ایک بڑی تعداد اور مزاحمتی تنظیمیں اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت کے حق میں نہیں ہیں اور وہ قابض فوجیوں کو نشانہ بنانا اپنا حق سمجھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button