پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان، کالعدم سپاہ صحابہ نے ایک اور مومن کو شہید کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ایک ہی شیعہ خاندان کا 28واں فردٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق اسلم خان بلوچ کوتھانہ یونیورسٹی کی حدود نواب اڈا ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پرملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے موٹر سائیکل سوار مسلح ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گونسر تحصیل پروا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی اور مدرسہ کوٹلی امام حسینؑ کے سابقہ طالب علم اسلم خان بلوچ ولد خادم حسین بلوچ کو تکفیری دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے بےدردی سے شہید کردیا ہے ۔

اسلم خان بلوچ کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی کو چھوڑنے جارہے تھے، بیٹی باپ کو خون میں لت پت تڑپتا دیکھتی رہی اور قاتل فرار ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں واللہ نہیں بھولیں گے، 22 مارچ شہید سید رضی الحسن کو بچھڑے 7سال بیت گئے

انہیں شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ انہیں فوری طور پر ملتان کے کسی بڑے اسپتال منتقل کیا جائے ۔ان کے قریبی عزیز انہیں ملتان منتقل کررہے تھے کہ راستے میں خون زیادہ بہہ جانے کےسبب وہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ میں ان کی فیملی کے 2 نوجوان کوبھی ٹارگٹ کیا گیا تھا، اسلم بلوچ کی فیملی کے اب تک 28 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو چکے ہیں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے باعث اسلم بلوچ کے خاندان کے کئی افراد پنجاب (بھکر) شفٹ ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button