پاکستانی شیعہ خبریں

ملک میں دہشتگرد آزاد اور بے گناہ لاپتہ ہورہے ہیں:سول سوسائٹی

شیعہ نیوز:کراچی(اسٹاف رپوٹر) سول سوسائٹی اور جوائٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کلفٹن تین تلوار پر شیعہ مسنگ پرسن کے اہل خانہ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے رہنما خالد راو،علی اویس،عباس جعفری،اسد گوکل،نعمان حیدر،سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پرملکی حکمرانوں اور ریاستی ادروں کے سربراہان سے لاپتہ افراد ی کی بازیابی کا مطالبہ درج تھا۔ مظاہرین نے اپنے چہروں پر ماکس بھی لگائے ہوئے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ مخصوص انداز حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی بے حسی اور لاقانیوت کو ظاہر کرتا ہے جو اب تک ان لاپتہ افرادکے معاملے میں خاموش ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سول سوسائٹی کے رہنما خالد راو کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ملک کے کسی بھی شہری کو جبری لاپتہ کرنا غیر قانونی اور آئین پاکستان کے خلاف ہے ملک میں دہشتگرد آزاد اور بے گناہ لاپتہ ہورہے ہیں جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ مزار قائد پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنادیئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کیا یہ نا انصافی نظر نہیں آتی پچیس دنوں سے مزار قائد پر شیعہ مسنگ پرسن کے اہل خانہ سے کسی وزیر یا مشیر نے ملاقات تک نہیں کی لاپتہ افراد کے مسئلہ پر پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہو رہی ہے سول سوسائٹی اپنے شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے حکومت اور ریاستی اداروں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مظاہرے سے خطاب میں رہنماجوائنٹ ایکشن کمیٹی علی اویس کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے رات کی تاریخی میں نوجوانوں کے اغواء کی مذمت کرتے ہیں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کے سلسلہ کو بڑھا دیا گیا کہ اس کے ساتھ ہی لاپتہ افرادکے حولاے سے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close