اہم پاکستانی خبریں

میانوالی میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

شیعہ نیوز: ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ضلع میانوالی میں قبول خیل کے مقام پر دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی سرحد کے قریب قبول خیل کے مقام پر 12 سے 13 دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کیا اور پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے عسکریت پسند فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ میں میانوالی کے علاقوں میں پولیس کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ رات گئے تھرمل کیمروں میں مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی، بروقت کارروائی کرکے دس سے بارہ سے حملہ آوروں کو پسا ہونے پر مجبور کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا تاہم پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد بھاگ گئے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی، قبول خیل چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، انھوں نے ایک اور تاریخ رقم کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب حکومت پروفیشنل فورس کے بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button