
ڈی آئی خان، شیعہ نسل کشی کے بعد شیعہ املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک دشمن سعودی فنڈڈ دہشتگردوں کی جانب سےڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کے بعد شیعہ املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد شیعہ زمین داروں کی فصلوں کی آتشزدگی کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب سید نزاکت حسین شاہ کی 5 ایکڑ اراضی پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔
یہ خبر بھی پڑھیں لشکر خراسان نے ڈی آئی خان میں شیعہ نسل کشی کی ذمہ داری قبول کرلی
ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں کوٹلہ قائم شاہ اور چاہ روشن والا میں بھی مسلسل یہی سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطاق گزشتہ ایک ہفتے میں مختیار شاہ، جنرل کونسلر سید سجاد شاہ، سید جلا شاہ متولی امام بارگاہ سید نزاکت شاہ کی فصلوں کو آگ لگائی جا چکی ہے ۔
پولیس نے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔