پاکستانی شیعہ خبریں

انتظامیہ محرم الحرام کے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرے، انجینئر سخاوت علی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدرو ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ عزاداروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی، شہر کے مختلف امام بارگاہوں کے مسائل موجود ہیں جنہیں انتظامیہ نظرانداز کررہی ہے، جلوس روٹس کے مسائل ہیں، لائٹنگ اور ٹائمنگ شہڈول کے مسائل ہیں، کئی جگہوں پر واسا کے مسائل برقرار ہیں، ہم مسلسل انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے، انتظامیہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور ماضی میں جن مجالس اور جلوسوں کے ٹائم کا مسئلہ ہے اُنہیں بروقت درست کیا جائے۔ اس موقع پر عون رضا انجم، ثقلین نقوی، احسن مہدی، سید غدیر شیرازی، محمد علی سبطین موجود تھے۔ انجینئر سخاوت علی نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلالپور، شجاع آباد اور تحصیل صدر کے جلوس روٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button