مشرق وسطی

شام پر موجودہ حملوں کا مقصد مزاحمتی محور کی حمایت کا بدلہ لینا ہے، ایرانی سفیر

شیعہ نیوز: شام میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے کہا کہ شام پر موجودہ دہشت گردانہ حملوں کا ہدف مزاحمتی محور کی حمایت کا بدلہ لینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے کہا کہ شام میں مسلح گروہوں کے حملوں اور لبنان میں صیہونی حکومت کو ہونے والی شکست کے درمیان واضح تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کے خلاف شام کی حمایت کرتے ہیں، عراقی وزیر خارجہ

انہوں نے واضح کیا کہ شام پر موجودہ دہشت گردانہ حملوں کا ہدف اس ملک سے مزاحمتی محور کی حمایت کا بدلہ لینا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال جدید جنگی آلات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ انہیں یورپی اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنوبی صوبوں میں شامی حکومت پر سکیورٹی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button