الکرامہ آپریشن نے اسرائیل کی سکیورٹی اور فوجی ناکامی کو ثابت کیا، فلسطینی مزاحمت
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے ایک بیان جاری کرکے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر الکرامہ آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
قدس الاخباریہ ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پر فائرنگ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور نسل کشی کا جائز جواب اور ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کہا کہ الکرامہ کراسنگ کی بہادرانہ کارروائی نے صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں کی سکیورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی کو واضح کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، صیہونی قیدی
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کا صیہونی معاشرے اور غاصب حکومت کے مجرم اور فاشسٹ حکام کے لیے پیغام یہ ہے کہ جو بھی آگ لگائے گا وہ خود بھی اس میں جلے گا اور ہماری قوم، سرزمین اور پناہ گاہوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی میں اضافے کے نتیجے میں انتقام کی آگ بھڑک اٹھے گی۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ الکرامہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ مختلف محاذوں پر فلسطینی قوم اور ملت کے عزم کو کمزور نہیں کیا جائے گا بلکہ فلسطینی قوم ملت اسلامیہ کی حمایت سے ہر روز صہیونی دشمن اور غاصب آباد کاروں کو سرپرائز دے گی۔
ان تنظیموں نے فلسطینی قوم اور پوری اسلامی و عرب دنیا کے غیرت مند نوجوانوں کو غاصب صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی دعوت دی۔