امریکی حکام کو 26 ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر کوئی احساس نہیں، ابو آلاء الولائی
شیعہ نیوز: عراقی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ ابو آلاء الولائی نے اردن میں امریکی اڈے پر حملے پر امریکی حکام کے رویے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت پر امریکی حکام کو کوئی احساس نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق، المیادین نے کہا ہے عراقی مقاومتی تنظیم کتائب سید الشہداء کے سیکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد امریکی حکام کے ردعمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو انسانیت کا سبق پڑھانے والے امریکی حکام کو فلسطین میں ہزاروں بے گناہوں کی شہادت پر کوئی احساس نہیں ہے۔
انہوں نے وائٹ ہاوس کے حکام تضاد اور تناقض گوئی کا شکار ہیں۔ فلسطین پر صہیونی جارحیت کے حوالے امریکی حکام کے رویے سے ان کی منافقت آشکار ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجیوں کا قتل معصوم لوگوں کا قتل عام بند کرنے کا پیغام ہے، حماس
ابو آلاء الولائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دل اردن حملے میں مرنے والے امریکی فوجیوں کے خون کے آنسو رو رہا ہے لیکن فلسطین میں شہید ہونے والے ہزاروں بے گناہوں کے لئے کوئی درد نہیں ہے۔
گذشتہ رات اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔
دوسری طرف عراقی سید الشہداء بریگیڈ کے سیکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے سمندری حملوں کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت بحیرہ روم میں صہیونی کشتیوں کو محاصرے میں لیا جائے گا۔
انہوں نے تاکید کی ہے کہ بحیرہ روم میں سمندری کاروائیوں کا مقصد صہیونی بندرگاہوں کو معطل کرنا ہے۔ جب تک غزہ کے خلاف ظالمانہ محاصرہ ختم نہ ہوگا صہیونی حکومت کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔