دنیا

امریکہ کی عوام کو اپنی حکومت پر بھروسہ نہیں، یہ ایک بحران ہے، ٹرمپ

شیعہ نیوز: امریکہ کے 47ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ نے سابق صدر جو بائيڈن کو کھلی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب امریکہ کا زوال ان کے بقول ختم اور سنہری دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد وعدہ کیا کہ امریکہ کو ترجیح دیں گے۔

ٹرمپ نے امریکہ کے سابق حکمرانوں کو نالائق قرار دیتے ہوئے، انہیں کیلی فورنیا میں آگ اور شمالی کیرولینا میں سائکلون کی تباہ کاریوں کا ذمہ دار ٹہرایا۔

انہوں نے کہا کہ اسی نااہل قیادت کی وجہ سے عوام نے امریکی حکام پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے

امریکہ کے نئے صدر نے دعوی کیا کہ جس لمحے انہوں نے حلف اٹھایا اسی لمحے سے امریکہ دوبارہ بحال ہوگیا اور ان کے بقول اس کے سامنے کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی اور امریکی عوام دولتمند ہوجائیں گے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اب سے امریکی شہروں میں قانون کی بالادستی ہوگی اور دنیا کی سب سے مضبوط فوج بھی کھڑی کی جائے گی۔

ڈانلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تسلط پسندی میں اضافے یہاں تک کہ مریخ سیارے پر امریکی جھنڈا لہرانے کا بھی دعویٰ کیا۔

امریکہ کے نئے صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں امریکی عوام بحال اور تمام جنگیں ختم ہو جائیں گی۔

انہوں نے امریکی خواب (امریکن ڈریم) کی واپسی کی بھی بات کی اور دعوی کیا کہ چند ماہ قبل انہیں قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی جہاں گولی سے ان کا کان چھد گیا لیکن ان کے بقول خدا نے ان کی جان بچائی تا کہ امریکہ کو دوبارہ طاقتور اور بڑا کرسکیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نئے اٹھتر سالہ صدر کو متعدد مالی، جنسی اور قانونی بدعنوانیوں میں مجرم ٹہرایا جا چکا ہے۔

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے ایسی حالت میں امریکی عوام کی معاشی اور سماجی صورت حال بہتر کرنے کی بات کی ہے کہ ان کی حلف برداری کی تقریب پر 25 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے جس کی بڑی مقدار امریکی سرمایہ داروں نے فراہم کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button