مشرق وسطی

عالمی علماء کونسل کےسربراہ الشیخ قرہ داغی کا غزہ جانے کا اعلان

شیعہ نیوز: عالمی علماء کونسل نے سربراہ الشیخ علی قرہ داغی نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جائیں گے چاہے انہیں شہید ہی کیوں نہ کردیا جائے۔

’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں "عالمی علماء کونسل” کے صدرنے کہا کہ وہ علماء کے ایک وفد کے ہمراہ غزہ کی پٹی کے دورے کی تیاری کررہے ہیں۔ ہم نے اپنے داخلے کو آسان بنانے کے لیے بنیادی اقدامات کیے۔ ہم نے عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری سے کہا کہ وہ رفح شہر کا دورہ کرنے اور سینیر مسلم علماء اور پارلیمانی اور انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں کے ایک وفد کے داخلے کی راہ ہموار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر پھر ڈرون حملہ

الشیخ قرہ داغی نے مزید کہا کہ "ہم اس حوالے سے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کسی بھی کوشش کو سراہتے ہیں اور ہم رفح کراسنگ میں داخل ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہمیں غزہ کی پٹی میں منتقل ہونے اور داخل ہونے کے لیے سرکاری منظوری درکار ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کراسنگ دونوں اطراف کے درمیان مرکزی لائن ہے اور بہت سے لوگ اپنے اہل خانہ، امدادی خدمات اور طبی دیکھ بھال تک پہنچنے کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ کراسنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے گا، تاکہ ہم آسانی سے اور بغیر کسی پریشانی کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ ہم نے کئی دن پہلے درخواست نامہ پہنچایا تھا اورمیں اپنے وعدے اور ارادے پر قائم ہوں۔ میں خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ ہماری مدد کرے۔ ہمیں غزہ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button