پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے

مولانا تحسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں امتحانی پرچے پہنچ چکے ہیں۔ کراچی اور اندرون سندھ کے امتحانی پرچے بھی 16 اپریل کوروانہ کر دیئے گئے تھے، جبکہ آج جمعرات کو پرچوں کی ترسیل پورے پنجاب میں مکمل ہو جائے گی

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام 19 اپریل سے شروع ہونیوالے سالانہ امتحانات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جامعتہ المنتظرمیں سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین اور ناظم دفتر مولانا لعل حسین توحیدی اور دیگر متعلقہ اسٹاف شریک ہوئے۔ مولانا تحسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں امتحانی پرچے پہنچ چکے ہیں۔ کراچی اور اندرون سندھ کے امتحانی پرچے بھی 16 اپریل کوروانہ کر دیئے گئے تھے، جبکہ آج جمعرات کو پرچوں کی ترسیل پورے پنجاب میں مکمل ہو جائے گی۔

یہ بھی  پڑھیں: پوڈ کاسٹ یا مذھبی منافرت کی مذموم سازش

انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو مقررہ امتحانی مراکز میں نگران عملہ پہنچ جائے گا اور 19 اپریل کو صبح امتحانات وفاق المدارس الشیعہ کے امتحانی قواعد و ضوابط کے مطابق کروائے جائیں گے۔ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ امتحانات کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا امتحانی نظام شفافیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ مکمل تیاری کبساتھ امتحانات میں حصہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button