مشرق وسطی

مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری

شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کی فورسز نے آج صبح مغربی کنارے کے علاقوں پر چھاپہ مارا اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع قصبے سلواد پر چھاپہ مارا اور بعض فلسطینیوں کے گھروں کا محاصرہ کرنے اور فلسطینی نوجوانوں سے لڑائی کے بعد 3 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے طوباس کے جنوب میں طمون قصبے پر چھاپہ مارا اور دو فلسطینی نوجوانوں کو گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ قلقیلیہ شہر میں بھی جھڑپیں ہوئیں، جس دوران قابضین نے فلسطینیوں پر گیس کے گولے برسائے۔

قابض فوج نے قدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین جسے "معطی” کے نام سے جانا جاتا ہے، نے گزشتہ ماہ کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں 514 فلسطینیوں کی گرفتاری ریکارڈ کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button