اہم پاکستانی خبریں

قافلے پر حملہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت: پاکستانی وزیراعظم

شیعہ نیوز :پارا چنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کرم میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے شرپسندوں کی یہ ایک مذموم حرکت تھی، ڈپٹی کمشنر کا پشاور میں علاج جاری ہے۔

پارا چنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار, 147 بچوں سمیت 221 افراد جاں بحق، خوراک آج پہنچنے کا امکان

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال ٹل سے کرم کے لیے روانہ نہیں ہوسکا ہے، روڈ کلیئرنس ملتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلع کرم کی ٹل پارا چنار شاہراہ پر صبح 6 سےشام 6 بجےتک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کی آگاہی کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

پولیس حکام نے عام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کریں ۔

خیال رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والے قافلے کوروک دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button