مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
مزاحمتی محاذ کے حملے اللہ کی مدد سے زیادہ شدید ہوں گے، رہبر انقلاب کا نیا پیغام
شیعہ نیوز: KHAMENEI.IR نے پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے صیہونی حکومت پر میزائل حملے کے ساتھ ہی رہبر انقلاب کے بیان کا ایک حصہ عبرانی زبان میں ٹویٹ کیا ہے ۔
KHAMENEI.IR وب سائٹ نے پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے صیہونی حکومت پر میزائل حملے کے ساتھ ہی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیان کا یہ حصہ عبرانی زبان میں ٹویٹ کیا ہے : صیہونی حکومت کے کمزور اور خستہ حال ڈھانچے پر مزاحمتی محاذ کی حملے شدیدتر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : گورنرسندھ کی ایرانی قونصلیٹ آمد، شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی
پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اسماعیل ہنیہ، سید حسن نصر اللہ اور شہید نیلفروشاں کی شہادت کے جواب میں، ہم نے مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔