اہم پاکستانی خبریں

عربوں کا مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک عمل ہے، صاحبزادہ حامد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ کشمیر کا عالمی توجہ کا مرکز بن جانا خوش آئند ہے۔ سری نگر سے زبردستی اپوزیشن راہنماوں کو واپس بھیجنے سے بھارت کا غیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بھارت سیکولر نہیں فاشسٹ ریاست ہے۔ گھروں میں محصور ہزاروں کشمیری موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

زرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ لاہور میں“ کشمیر سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر بھی مشرقی تیمور جیسا کردار ادا کرے۔ کشمیریوں کی جلا وطن حکومت قائم ہونی چاہئے، بحرین اور امارات کا کشمیریوں کے قاتل مودی کو ایوارڈ دینا شرمناک عمل ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ کشمیر کا عالمی توجہ کا مرکز بن جانا خوش آئند ہے۔ سری نگر سے زبردستی اپوزیشن راہنماؤں کو واپس بھیجنے سے بھارت کا غیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بھارت سیکولر نہیں فاشسٹ ریاست ہے۔ گھروں میں محصور ہزاروں کشمیری موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ بدترین لاک ڈأون بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکا۔ اہل کشمیر بیانات نہیں عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مستحکم پاکستان آزادی کشمیر کا ضامن بن سکتا ہے۔ کشمیریوں کے جذبے ناقابل تسخیر ہیں۔ بھارت نے تباہی کا راستہ چن لیا ہے۔ اپنی شہ رگ کو دشمن کے پنجے سے چھڑانے کیلئے پاکستانی حکومت، اپوزیشن اور پوری قوم متحد اور یکسو ہے۔ عالمی برادری مظلوم و محکوم کشمیریوں کی چیخیں سنے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے پیدا ہونیوالی غذائی قلت اور ادویات کی عدم دستیابی سے ہزاروں کشمیریوں کی زندگیاں دأو پر لگی ہوئی ہیں۔ بھارت کیخلاف سفارتی مہم مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سری نگر میں قبرستان جیسی خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button