مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عشرہ فجر کا آغاز؛ رہبر معظم انقلاب کی امام خمینیؒ کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضری

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر کے آغاز اور حضرت امام خمینی (رہ) کی تاریخی وطن واپسی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای آج صبح رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضرہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فاتحہ خوانی کے بعد انقلاب اسلامی کے بانی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : سبی دھماکے جیسے بزدلانہ اقدامات سے قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء بہشت زہرا (س) میں دفن شہیدوں اورشہداء ہفت تیر کے مزار پر بھی حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

رہبر انقلاب نے شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی مشیر شہید محمد امین صمدی کے مزار پر بھی حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button