
عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، علامہ ساجد علی نقوی
عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنا،مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو فائدہ بہم پہنچانے کیلئے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ٹھوس اور موثرعملی اقدامات کئے جا ئیں
شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم کے اس فیصلے پر کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے کسی اور مدّ میں خرچ کیاجائیگاپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی مرضی کے پوچھے بغیر خرچ کرنا درست نہیں ایسی ضروری مدّ کیلئے اخراجات قومی خزانہ سے کئے جائیں علاوہ ازیں خدشہ یہ ہے کہ یہ فنڈ نچلی سطح پر جاتے جاتے مسنگ پرسن کی طرح لاپتہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی، فلسطینی عوام سے یکجہتی، KFC کا بائیکاٹ، تمام شاخیں بند
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنا،مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو فائدہ بہم پہنچانے کیلئے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ٹھوس اور موثرعملی اقدامات کئے جا ئیں تاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائد ہ براہ راست عوام کو پہنچے جس سے مہنگائی میں مزید کمی ہوگی ، عوام خوشحال اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکے گا۔