پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب حکومت کا متعصبانہ قدم شیعہ عالم دین کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا

شیعہ نیوز:پنجاب حکومت کی شیعہ مخالف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بے بنیاد مقدمات کے ذریعے سے تشیع کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ راجن پور سے تعلق رکھنے والے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے، علامہ موسیٰ رضا جسکانی راجن پور کے علاقے مرغائی میں ایک مدرسے کے پرنسپل ہیں اور جنوبی پنجاب میں خاصے فعال ہیں، علاوہ ازیں علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام گذشتہ سال ہونے والے ایک احتجاج میں ڈال دیا گیا ہے، حالانکہ جس میں وہ شریک بھی نہ تھے۔ اسی طرح ملتان کے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات کو بھی مختلف مقدمات میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ آنے والے محرم الحرام میں دبائو بڑھایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button