دنیا

روس کے خلاف جنگ میں امریکی اعلی فوجی عہدیدار کا بڑا دعویٰ

امریکہ کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ نیٹو کو امید تھی کہ یوکرین روس کے خلاف اپنے جوابی حملوں میں بڑا الٹ پھیر کردے گا لیکن نیٹو کو مایوسی ہوئی۔

 امریکہ کے اعلی فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملوں میں ناکامی، کیف اور اس کے اتحادیوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جانے کا باعث بنی ہے۔
امریکہ کے اس فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب نیٹو جنگ کے طولانی ہوجانے کے بارے میں غور کرے اور بحران یوکرین کے پر امن حل کا جائزہ لے۔

درایں اثنا امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے دور حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین کے بارے میں امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسی، صرف کیف کی شکست کو تاخیر میں ڈال سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button