مشرق وسطی

سید حسن نصراللہ کا جسد خاکی کربلائے معلی میں سپرد خاک کیا جائیگا، عراقی حکام

 27 شیعہ نیوز: ستمبر 2024ء کے روز دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی تدفین کے بارے عراقی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں جبکہ بعض حکام کا کہنا ہے کہ سید مقاومت کے جسد خاکی کو کربلائے معلی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ گو کہ اس حوالے سے عراقی حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری بیان تاحال منظر عام پر نہیں آیا تاہم سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے مشیر عبدالامیر التعیبان کا لکھنا ہے کہ سید عزیز کے جسد خاکی کو کربلا میں ان کے جدّ حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کیا جائے گا! اس دوران عراقی صارفین کی جانب سے بھی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے جسد خاکی کی شاندار تقریب تشیع کی خاطر نجف-کربلا روڈ کے ساتھ ساتھ موکب لگانے کے لئے خصوصی کمپین بھی جاری ہے۔ اخبار النہار و ای مجلے الثائر سمیت بعض لبنانی ذرائع ابلاغ نے بھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے بیروت میں سید مقاومت کی عظیم الشان نماز جنازہ کے انعقاد کے بعد شہید کے جسد خاکی کو کربلا معلی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں جدّ بزرگوار حضرت امام حسین ع کے جوار میں سپرد خاک کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button