پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار میں بم دھماکہ علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے پاراچنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے
کہا کہ پاراچنار میں ہونے والا بم دھماکہ علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسند عناصر ایک بار پھر ملک و قوم کی سلامتی کے خلاف سر اُٹھا رہے ہیں جنہیں وحدت و اخوت کے ہتھیار سے شکست دینا ہوگی۔علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ پاراچنار میں ہونے والا بم دھماکہ علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاراچنار کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اداروں کی غیر معمولی جانچ پرتال کے باوجود اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا تشویشناک ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاراچنار کے محب وطن عوام اس ملک کا مضبوط دفاع ہیں، کسی کو ملک کے امن و امان سے کھیلنے کی قطعی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔

انہوں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button