مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں 250 سے زائد فوجی اہداف پر صیہونی فوج کی بمباری

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت شام کے موجودہ حالات کا غلط فائدہ اٹھاتےہوئے اب تک اس ملک میں 250 سے زیادہ فوجی اہداف پر بمباری کر چکی ہے۔

نیوز ایجنسی عربی 21 کے مطابق، شام میں ہونے والی تبدیلیوں اور داخلی صورت حال کے سائے میں صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں یہودی آباد کار گرفتار

ایک صیہونی سیکورٹی ذریعہ نے انکشاف کیا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد تل ابیب نے شام کے اندر 250 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے جن میں فوجی اڈے، جنگی جہاز اور میزائل سسٹم شامل ہیں۔

اس ذریعے نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، صیہونی ریڈیو کو بتایا کہ ہم نے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زیادہ اہداف پر بمباری کی ہے اور یہ صیہونی فضائیہ کی تاریخ کے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔

ان حملوں میں شامی فوج، درجنوں جنگی جہاز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے بےشمار میزائل سسٹم، جنگی سامان بنانے والے پروڈکشن یونٹس، اسلحہ گودام اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button