صیہونیت کے پرچار پر عراق میں برطانوی ناظم الامور وزارت خارجہ طلب
شیعہ نیوز: بغداد میں برطانوی سفیر اسٹیفن ہچن کی جانب سے سفاک صیہونیت کے ساتھ اظہار ہمدردی پر برطانوی سفارتخانے کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ بیانات کہ جو عراقی حکومت کے مطابق ملکی سکیورٹی و سیاسی امور پر اثرانداز ہوئے تھے، پر جوابدہی کے لئے عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں برطانوی سفارتخانے کے انچارج ڈی افیئرز کو وزارت خارجہ طلب کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔
واضح رہے کہ بغداد میں عراقی نوجوانوں کے ایک گروہ کے ساتھ برطانوی سفیر و سفارتکاروں کی ملاقات سے عراقی شہریوں میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی اندھی حمایت کرنے والے دشمن ممالک کے نمائندوں کو غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے پرچار کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔
یاد رہے کہ عراق میں برطانوی سفیر نے عراقی طلباء کے ساتھ ایک ملاقات میں دعوی کیا تھا کہ یہودیوں کو کھو دینے کے باعث عراق کا قومی تشخص نامکمل ہو گیا ہے! اس حوالے سے عراقی نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے برطانوی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جب سے یہودیوں نے اسرائیل کی جانب ہجرت کی ہے۔۔ آپ کی شناخت میں کچھ نہ کچھ کمی ضرور آ رہی ہے۔