
بیت لاہیا کے وحشیانہ حملے کی منصوبہ بندی سے پہلے سے کی گئی تھی، غزہ انفارمیشن سینٹر
شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن سینٹرنے کہا ہے کہ بیت لاہیا ميں غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے جس وحشیانہ جرم کا ارتکاب کیا ہے ، وہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن سینٹر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے بیت لاہیا میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں پر جو حملہ کیا ہے اس کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئ تھی۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی مسلح افواج کا امریکہ کے ٹرومین جنگی بحری جہاز پر حملہ
غزہ میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن سینٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی جانب سے بیت لاہیا کے تازہ قتل عام کا جواز پیش کرنے کی جو کوشش کی گئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی فوج پہلے جرم کا ارتکاب کرتی ہے اور بعد میں جھوٹ پھیلا کر اور رائے عامہ کو گمرہ کرکے، اس کی توجیہ کی کوشش کرتی ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے سنیچر کو شمالی غزہ کے شہر بیت لاہیا میں ڈرون سے حملہ کیا تھا جس میں 9 فلسطینی شامل تھے۔ اس وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والوں میں تین نامہ نگار اور چند کیمرا مین نیز امدادی کارکن شامل تھے۔