پاکستانی شیعہ خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس 21 جون کو طلب

شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس 21 جون بروز پیر کو جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔ اجلاس میں یکساں قومی نصاب، وقف املاک بورڈ ایکٹ پر نظرثانی کمیٹی کی پیشرفت کا جائزہ، اتحاد تنظیمات مدارس کے بینک اکاونٹس اور مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی نصاب کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ملت اسلامیہ میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ جبکہ وقف املاک بورڈ ایکٹ متنازع اور غیر شرعی ہے، مدارس کی رجسٹریشن اور اکاونٹس کھولنے میں غیر ضروری طور پر رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ اس لئے وفاق المدارس نے حساس نوعیت کے ان مسائل پر اپنا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں مرکزی کابینہ میں شامل علماء کرام شریک ہوں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close